QR CodeQR Code

نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کیا جائے، حاجی حنیف طیب

13 Nov 2019 18:30

اپنے ایک بیان میں نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ نے پی ٹی آئی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کو انسانی ہمدری کی نظر سے دیکھے اور جو فیصلہ کرنا ہے، اس میں تاخیر نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کیا جائے، پی ٹی آئی حکومت جلد کوئی فیصلہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں حاجی حنیف طیب نے پی ٹی آئی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کو انسانی ہمدری کی نظر سے دیکھے اور جو فیصلہ کرنا ہے، اس میں تاخیر نہ کریں، ڈاکٹر کی رپورٹ کو مدنظر رکھا جائے، ٹال مٹول سے کام نہ لیں، کبھی معاملہ عدالت پر ڈالا جاتا ہے، کبھی نیب اور میڈیکل بورڈ پر، جبکہ آخری اور حتمی فیصلے کا اختیار حکومت کو ہی ہے، اس مسئلہ کو کابینہ میں لے کر جانا، کمیٹیاں بنانا، اجلاس بلانا، پھر سفارشات کمیٹی کو بھیجوانا، یہ سب تاخیری حربے ہیں، خود حکومت نے اتنے میڈیکل بورڈ بنائے، لیکن اُسے اپنے بنائے ہوئے بورڈ میں سے ایک پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس معاملے کو ذاتی اَنا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، بلکہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اِجازت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 827195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827195/نواز-شریف-کی-بیماری-پر-سیاست-نہ-کیا-جائے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org