0
Wednesday 13 Nov 2019 18:44

آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے اومنی گروپ کیخلاف 8 ریفرنس دائر ہونگے

آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے اومنی گروپ کیخلاف 8 ریفرنس دائر ہونگے
اسلام ٹائمز۔ نیب اور ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر بھی میدان آگیا۔ ایف بی آر نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا، ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹوں کو بھی ریفرنس میں شامل کرلیا گیا، کینٹ اسٹیشن پلازہ ہوٹل پر قبضے پر بھی ریفرنس داخل کیا جائے گا۔

بے نامی پراپرٹیز اور شیئرز کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، اومنی گروپ کے ملازمین کے ناموں پر انور مجید اور دیگر نے پراپرٹیز خریدیں، ایف بی آر بے نامی زون نے بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے، یونس قدوائی کچھ عرصہ قبل پاکستان سے مفرور ہوکر کینیڈا میں ہے، تمام کیسز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شروع کیے گیے۔
خبر کا کوڈ : 827197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش