0
Wednesday 13 Nov 2019 18:53

جن وزراء کو آلو ٹماٹر کی قیمت معلوم نہ ہو ان سے قوم کیا توقع رکھے، مفتی نعیم

جن وزراء کو آلو ٹماٹر کی قیمت معلوم نہ ہو ان سے قوم کیا توقع رکھے، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ جن وزراء کو آلو ٹماٹر کی قیمتیں معلوم نہ ہوں، قوم ان سے کیا توقع رکھے۔ اپنے ایک بیان میں مفتی نعیم نے کہا کہ غریب کے منہ سے بچھا کچا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، لیکن وزراء کو بیانات سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو بھوکا مارنے کے بجائے کرپشن سے پاک کرنا پی ٹی آئی حکومت کا وعدہ اور ذمہ داری تھی، لیکن حکومت بیانات سے آگے جاتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے لوگ ہم سے چوری کے جواز کے فتویٰ پوچھ رہے ہیں، اوپر سے وزراء بیانات سے عوام کے زخموں پر نمک پاشی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو قوم نے بڑی امیدوں سے اقتدار سونپا ہے، لیکن گزشتہ ایک سال میں سوائے بیانات کے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے، جس وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے پر توجہ دے اور غیر سنجیدہ وزراء کو اپنی صفوں سے نکال کر سنجیدہ افراد کو موقع فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 827198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب