0
Wednesday 13 Nov 2019 23:15

کشمیریوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر نجات دلانا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر نجات دلانا ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ظالم و جابر کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف و حقوق دلانا حسینیت ہے، کشمیر کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر ظالم و جابر انسانیت کے دشمن مودی سے نجات دلانا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہٹلر کے جانشین انسانیت دشمن مودی کی حکومت ہے، کشمیری مسلمانوں، بچوں خواتین کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے، تو دوسری طرف پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچا رہا ہے، کراچی اس وقت ملک کا حساس ترین شہر ہے، دہشتگردی کا الرٹ بھی جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی کو فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کریں، ملک دشمن قوتیں مسلمانیت کا لبادہ اڑھ کر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کو جواز بناکر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 827206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش