0
Wednesday 13 Nov 2019 19:53

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا حکومتی فیصلہ تعصب اور انتقام پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا حکومتی فیصلہ تعصب اور انتقام پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے قائد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی شرط کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر قانون اور معاون خصوصی احتساب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کو مشروط کرنے کا حکومتی فیصلہ عمران خان کے متعصبانہ رویے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں لیگی رہنماء نے کہا کہ نواز شریف کی عدالت سے ضمانت کے وقت تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے جاچکے ہیں، لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنا حکومت کا ناقابلِ فہم فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے اوپر ایک حکومتی عدالت نہیں لگ سکتی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے اور سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکومتی فیصلہ منظور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نواز شریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کر رہی ہے اور دوسری جانب انتہائی ریاکاری اور بدنیتی سے ان کے بیرونِ ملک فوری علاج میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاسی محاسبت میں کبھی کسی کی زندگی کے ساتھ اس طرح نہیں کھیلا گیا جبکہ نواز شریف کے علاج میں ہر لمحہ انتہائی قیمتی ہے اور اسے تاخیری حربوں کی نظر کرنا بدترین ظلم اور زیادتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب