0
Wednesday 13 Nov 2019 19:59

آزادی مارچ کے مہمانوں کی طرف سے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر انکے مشکور ہیں، فیصل جاوید

آزادی مارچ کے مہمانوں کی طرف سے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر انکے مشکور ہیں، فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ ختم کیے جانے کے اعلان پر  حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان بہت اچھا اقدام ہے، جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے، پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں، تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں، ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دھرنے کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی پرامن احتجاج تو ٹھیک ہے لیکن کوئی غیرقانونی چیز کرنا لوگوں کی زندگی کو متاثر کرنا یہ قابل قبول نہیں ہے، احتجاج ضرور کریں لیکن پرامن رہیں اور لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء ہمارے مہمان تھے، انہوں نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو۔
خبر کا کوڈ : 827211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش