QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

13 Nov 2019 20:41

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صوبائی معاملات میں مداخلت اٹھارویں آئینی ترمیم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پی ایم ڈی سی کی تحلیل صوبوں کی مشاورت کے بغیر کی گئی، آرڈیننس کے اجراء سے بھی وفاقی حکومت نے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا، ایسے تمام آرڈیننسز کو آئینی فورم پر چیلنج کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت اٹھارویں آئینی ترمیم کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس متعلق سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بیان نے جاری کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے اجراء کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کی ہے، صوبائی معاملات میں مداخلت اٹھارویں آئینی ترمیم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پی ایم ڈی سی کی تحلیل صوبوں کی مشاورت کے بغیر کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ دیگر آرڈیننس کے اجراء سے بھی وفاقی حکومت نے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا، ایسے تمام آرڈیننسز کو آئینی فورم پر چیلنج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 827216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827216/سندھ-حکومت-کا-ا-رڈیننس-کے-ذریعے-صوبائی-معاملات-میں-مداخلت-کو-چیلنج-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org