QR CodeQR Code

کے پی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا

13 Nov 2019 20:49

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بل عجلت میں منظور کیا گیا، اس کی منظوری میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی، قانون سازی میں رائے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بل کو منظور کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اراکین نے سیکٹر گورننس بل میں مشاورت نہ کرنے پر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ دو خواتین ممبران نے حلف بھی اٹھایا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے معدنیات سیکٹر گورننس بل منظور کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے لگائے۔ ایوان میں سلیکٹیڈ حکومت کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بل عجلت میں منظور کیا گیا، اس کی منظوری میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی، قانون سازی میں رائے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بل کو منظور کر لیا گیا۔ ایوان میں وزراء کی جانب سے مسلم فیملی لا ترمیمی بل 2019ء خیبر پختونخوا پناہ گاہ بل، کے پی منرل سیکٹر گورننس 2019ء ترمیمی بل ایوان میں پیش کئے گئے۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی بصیرت بی بی اور عائشہ خان نے حلف بھی اُٹھایا۔ اسپیکر نے بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 827218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827218/کے-پی-اسمبلی-کا-اجلاس-اپوزیشن-کی-ہنگامہ-ا-رائی-نظر-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org