0
Wednesday 13 Nov 2019 22:18

اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے جاری، 2 روز میں 24 شہادتیں

اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے جاری، 2 روز میں 24 شہادتیں
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے، جس کی زد میں آکر اب تک 24 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملوں کے سلسلے کا آغاز گذشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے ہوا، جس میں فلسطینی جہادی تنظیم اسلامک جہاد کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

آج اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 24 تک جاپہنچی، جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت میں ایک کارروائی میں اسلامک جہاد کے ہی ایک اور لیڈر کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمابڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب