0
Wednesday 13 Nov 2019 22:24

کابل میں کار بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کابل میں کار بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 827233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش