QR CodeQR Code

زمین پر زبردستی قبضے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ، قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ 

13 Nov 2019 22:40

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا عبد الجبار عرف جبی، علی اکبر، عاقب علی، یسین بلوچ، نوید، اکبر بلوچ، اصغر بلوچ نے 20 سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ 12 نومبر کو موضع کوٹھا اتیرا پر میرے قیمتی ملکیتی زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور موقع پر موجود میرے بیٹے محمد عدیل کو اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے ڈنڈوں، ٹھڈوں اور رپیٹر سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔  سول سوسائٹی ملتان کے زیراہتمام غریب شہری کے ملکیتی قیمتی زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کی کوشش اور اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ذمہ داروں کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت لودھراں کے علاقہ بستی منشی والہ کے متاثرہ شہری عبد الغفار، محمد عدیل اور سماجی رہنما عون شاہ نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا عبدالجبار عرف جبی، علی اکبر، عاقب علی، یسین بلوچ، نوید، اکبر بلوچ، اصغر بلوچ نے 20سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ 12 نومبر کو موضع کوٹھا اتیرا پر میرے قیمتی ملکیتی زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور موقع پر موجود میرے بیٹے محمد عدیل کو اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے، جہاں اسے ڈنڈوں، ٹھڈوں اور رپیٹر سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دیں، اس سے قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی، اہلیان علاقہ کے لوگوں کی منت سماجت کرکے میرے بیٹے کی جان بخشی کرائی گئی، حالانکہ ہم نے 15 پر کال بھی کی لیکن قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز کی وجہ سے مقامی پولیس نہ آئی، یہاں تک کہ علاقہ ایس ایچ او نے بھی مذکورہ ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، جس کی وجہ سے ملزمان ہمیں جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں اعلیٰ حکام نے جان و مال کا تحفظ فراہم نہ کیا تو وہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ لاہور اور آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، جبکہ اس موقع پر سماجی رہنما عون شاہ نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے علاقہ میں غریب مکینوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور ان کی قیمتی جائیداروں، اراضی پر زبردستی قبضہ کر رہے ہیں، اگر مذکورہ قبضہ مافیا ملزمان کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی گئی اور متاثرہ خاندان کو انصاف نہ ملا تو وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس موقع پر تھانہ کینٹ پولیس حکام کے پہنچنے پر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔


خبر کا کوڈ: 827237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827237/زمین-پر-زبردستی-قبضے-کے-خلاف-سول-سوسائٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ-قبضہ-واگزار-کرانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org