QR CodeQR Code

سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکاروں کو شہید کرنے  پر کالعدم تنظیم بی آر اے کے خلاف مقدمہ درج

13 Nov 2019 22:59

مقدمے میں بی آر اے کے کمانڈر ریاض گل، کمانڈربگی، کمانڈرچاند، کمانڈر مجاہد لاڑو، کمانڈر ناراض میوہ اور کمانڈر افضل کو شامل کیا گیا ہے، کاروائی کے دوران گھات لگائے اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے دو پولیس اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے ثقلین فرید، علمدار شاہ، اظہر اقبال سمیت پانچ اہلکار شہید ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ راجن پور کے نواحی علاقے عربی ٹبہ کے قریب پولیس پارٹی پر حملے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکاروں کو شہید کرنے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی، مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم دہشتگرد تنظیم بی آر اے کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے چھے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او روجھان انعام بزدار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ بی آر اے کے کمانڈر ریاض گل، کمانڈربگی، کمانڈرچاند، کمانڈر مجاہد لاڑو، کمانڈر ناراض میوہ اور کمانڈر افضل کو شامل کیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران گھات لگائے اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے دو پولیس اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے ثقلین فرید، علمدار شاہ، اظہر اقبال سمیت پانچ اہلکار شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 827239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827239/سکیورٹی-فورسز-کے-5-اہلکاروں-کو-شہید-کرنے-پر-کالعدم-تنظیم-بی-آر-اے-خلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org