QR CodeQR Code

عمران خان سادہ کاغذ پہ استعفٰی دیں ورنہ خون آلود کاغذ پہ دینا پڑیگا، مفتی کفایت

13 Nov 2019 23:16

نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے، جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خون آلود کاغذ پہ استعفٰی دینا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعتِ علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا۔ نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ جمیعتِ علماء اسلام (ف) نے آج دھرنا ختم کر کے سڑکیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پلان بی کے تحت ہمارے کارکن صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ہم یہاں سے روانہ ہونے والے ہیں۔

آج مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو ہفتوں سے قومی سطح کا اجتماع تسلسل سےہوا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہمارا اجتماع مکمل طور پر پرامن رہا۔ اب ہمارے جاں نثار اور عام شہری صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہماری قوت یہاں جمع ہے اور وہاں ہمارےساتھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اس لیے اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ جس طرح یہاں آئے ہیں اب اُ س محاذ پر جائیں گے۔ ایسےجملے کہے جا رہے ہیں جو حوصلہ شکنی کا سبب بنیں لیکن حکومت کیخلاف ہماری تحریک مزید مضبوط ہو گی۔ حکومتی حلقوں میں خیال تھا اجتماع اٹھے گا تو حکومت کیلئے آسانیاں ہو جائیں گی لیکن اب صوبوں اور ضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827242/عمران-خان-سادہ-کاغذ-پہ-استعف-ی-دیں-ورنہ-خون-ا-لود-دینا-پڑیگا-مفتی-کفایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org