0
Wednesday 13 Nov 2019 23:48

وزیراعلٰی بلوچستان نے انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعلٰی بلوچستان نے انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلٰی جام کمال خان نے وزیراعلٰی سیکریٹریٹ، ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں فوری طور پر انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلٰی ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انسداد ہراسمنٹ سیل خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے شکایات وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی  کو بھی یقینی بنائے گا۔ انسداد ہراسمنٹ سیل عوامی شکایات پر کارروائی کرسکیں گے، جبکہ شکایات درج کرانے کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی جام کمال نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ہراسمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ اور کارروائی  کی تفصیل وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائے۔
ملکی سلامتی میں ایئرفورس کا کردار اہم ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جمال خان کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات میں پی اے ایف کا ملکی سلامتی میں کلیدی کردار ہے۔

وزیراعلٰی سے ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن جواد سعید نے ملاقات کی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سی پیک سے متعلق سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم، ہیومن ریسورس اور صوبے میں اسکل ڈیویلپمنٹ کے لئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ صوبے کے وسائل کو احسن انداز سے بروئے کار لاکر معیشت کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایئرفورس کی گراںقدر خدمات ہیں۔ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات میں پی اے ایف ک پاکستان کی مجموعی سلامتی کے حوالے سے کلیدی کردار ہے۔ وزیراعلٰی نے ایئرفورس کی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 827248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش