0
Wednesday 13 Nov 2019 23:57

جنوبی پنجاب میں ایک دن میں 82 بجلی چور پکڑے گئے، 4 پر مقدمات درج 

جنوبی پنجاب میں ایک دن میں 82 بجلی چور پکڑے گئے، 4 پر مقدمات درج 
اسلام ٹائمز۔ میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 82 بجلی چور پکڑلئے۔ 89ہزار298 یونٹس بجلی چوری کرنے پر 15لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ 4 کے خلاف مقدمات درج کرا دیے۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 11نومبر کو ملتان میں 11گھریلو اور کمرشل صارفین کو 14648یونٹس چوری کرنے پر300217 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 6گھریلوصارفین کو 6291یونٹس چوری کرنے پر81080روپے جرمانہ، وہاڑی میں 11گھریلو اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 10658 یونٹس چوری کرنے پر 193573روپے جرمانہ، بہاولپور میں 5گھریلو صارفین کو5748یونٹس چوری کرنے پر114456روپے جرمانہ، ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو18992یونٹس چوری کرنے پر354919روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، مظفرگڑھ میں 13 گھریلو اور کمرشل صارفین کو15422یونٹس چوری کرنے پر 208540روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، بہاولنگر میں 6گھریلو صارفین کو 4161یونٹس چوری کرنے پر64760روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو13378یونٹس چوری کرنے 218158 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 827251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش