0
Thursday 14 Nov 2019 00:08

ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہوگیا

ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہو گیا، صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے، تفصیل کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے، مختلف علاقوں میں موسم سرما میں سوئی گیس نام کو بھی نہیں ہوتی، جہاں کے مکین ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس سال تو ابھی دسمبر نہیں آیا اور ابھی سے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملتان میں ثمن آباد گلبرگ کالونی، مومن آباد شریف پورہ اسلام پورہ، عرفات کالونی لوہار کالونی ناظم آباد معصوم شاہ روڈ جان محمد کالونی محمود آباد اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ رات کو ہوتی ہے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشن والے علاقوں کا پریشر بڑھا دیا ہے، جس کی بنا پر ہوٹل والوں سمیت گیس کا کمرشل استعمال کرنے والوں کا پریشر پورا ہے، حالات صارفین کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی طرف جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش