0
Thursday 14 Nov 2019 11:02

پشاور، اہدافی قاتلوں کا ایک اور وار، ڈی ایس پی غنی الرحمان سمیت 2 افراد شہید

پشاور، اہدافی قاتلوں کا ایک اور وار، ڈی ایس پی غنی الرحمان سمیت 2 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی غنی الرحمان شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں دلہ زاک روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے انسداد دہشتگردی کے ادارے کے ڈی ایس پی غنی الرحمان پہ فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان میں سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈی ایس پی غنی الرحمان موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک زخمی شخص نے ہسپتال میں آکر دم توڑا جبکہ دو افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی کے اعلٰی افسران جائے وقوعہ پہ پہنچ چکے ہیں جبکہ پولیس نے حملے آوروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پہ سوار تھے۔ پولیس کی جانب تاحال حملے کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 827277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب