QR CodeQR Code

پاکستان میں ٹماٹر مہنگا، ایران سے درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی

14 Nov 2019 12:49

نیشنل فوڈ سکیورٹی کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کیلئے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اگرچہ حکومت نے خریداری کیلئے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کیلئے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ ایران سے ایک مہینے کیلئے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مذکورہ فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی، درآمد کنندگان، وزارت تجارت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اعلی عہدیداروں کیساتھ اجلاس میں کیا گیا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کیلئے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہو گی۔ اگرچہ حکومت نے خریداری کیلئے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کیلئے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔ دوسری جانب حکومت کو یقین ہے کہ سندھ سے اگلے دو سے تین ہفتوں میں ٹماٹر اور پیاز کی نئی فصل مارکیٹ میں آجائے گی۔ اس دوران ایران سے درآمدات کسی حد تک اس خلا کو پُر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاکستان کی جانب سے تفتان بارڈر پر ٹماٹروں کی ترسیل کیلئے ایران کا محکمہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 827307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827307/پاکستان-میں-ٹماٹر-مہنگا-ایران-سے-درا-مد-کرنے-کی-اجازت-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org