0
Thursday 14 Nov 2019 13:33

کے پی کے، 5 دریاؤں اور 2 نالوں پر پانی کی نگرانی کا ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب

کے پی کے، 5 دریاؤں اور 2 نالوں پر پانی کی نگرانی کا ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پہلی بار خیبر پختونخوا کے 5 دریاؤں اور 2 نالوں پر پانی کی نگرانی کا خودکار ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کر دیا گیا۔ منصوبے پر 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی، سیلابی صورتحال میں عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ممکن ہوگیا۔ محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے 5 دریاؤں اور 2 نالوں پر خودکار ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، سسٹم کی تنصیب سے سیلابی صورت حال سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے گا۔ خودکار ڈیجیٹل میٹری سسٹم امریکہ سے درآمد کیا گیا ہے، جسے کمپیوٹر اور موبائل فون سے کسی بھی وقت کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس منصوبے پر 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، تمام سنسرز اور کنٹرول سٹیشن کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ خودکار ٹیلی میٹری سسٹم سٹیشنز دریائے سوات، کابل، پنجکوڑہ، منڈا ہیڈ ورکس، کلپانی اور بڈھنی نالہ کے مقام پر نصب کئے گئے ہیں، جبکہ کنٹرول سٹیشنز کو انٹرنیٹ کے ذریعے تمام متعلقہ محکموں سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے بھی محکمہ ریلیف کے اس اقدام کو سراہا۔ ڈیجیٹل سسٹم سے پانی کے بہاؤ سے متعلق پیغامات پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 827320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے