QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں چیتے کی نسل کا تحفظ خطرے میں

14 Nov 2019 13:37

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف کوہاٹ ریجن کا کہنا تھا کہ چیتے کو مارنے والے قبائلی کو ڈیرھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی توسیع اور رسائی کیلئے 365 ملین روپے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرلیا گیا جس کے تحت 8 قبائلی اضلاع میں محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر، بھرتیاں، اور مکمل سیٹ اپ بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی علاقوں میں چیتے کی نایاب نسل سنگین خطرات سے دوچار ہونے لگی۔ ضم شدہ قبائلی علاقہ درم آدم خیل میں رواں سال دو چیتے مار دیئے گئے، جبکہ چند سال قبل بھی نظام پور کی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل کے علاقہ تور چپر میں بھیڑ بکریوں پر حملہ کرنے والے چیتے کو مقامی قبائل نے مار دیا تھا۔ ستمبر کے مہینے میں بھی تور چپر میں کافی بڑے تیندوے کو مقامی لوگوں نے اسوقت اپنا شکار بنایا جب اس نے ریوڑ میں شامل ہوکر درجنوں بکریوں اور مویشیوں پر حملہ کر کے مار دیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف کوہاٹ ریجن عبدالصمد کا کہنا تھا کہ چیتے کو مارنے والے قبائلی کو ڈیرھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی توسیع اور رسائی کیلئے 365 ملین روپے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرلیا گیا جس کے تحت 8 قبائلی اضلاع میں محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر، بھرتیاں، اور مکمل سیٹ اپ بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 827321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827321/خیبر-پختونخوا-میں-چیتے-کی-نسل-کا-تحفظ-خطرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org