0
Thursday 14 Nov 2019 14:09

سکردو کے عوام نے بلدیاتی ٹیکس مسترد کر دیا، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

سکردو کے عوام نے بلدیاتی ٹیکس مسترد کر دیا، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی بلتستان نے بلدیاتی ٹیکسز (سروس چارج) کی وصولی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ سول سوسائٹی کا اہم اجلاس سکردو کے ہوٹل میں ہوا، جس میں سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ تاجر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی ٹیکس (سروس چارج) کی وصولی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور وخوص کیا گیا، اجلاس میں سکردو کرگل روڈ کھولنے میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار اور بلتستان میں تیل کا بلک ڈپو قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکردو کے ساتھ بڑی سازش ہو رہی ہے، ہم اس بات پر حیران ہیں کہ انجمن تاجران نے ٹیکس دینے پر آمادگی کیوں ظاہر کی، عوام کے اوپر کسی قسم کا ٹیکس لگانے کا اختیار انتظامیہ اور انجمن تاجران کے پاس نہیں ہے، ٹول ٹیکس کی مدمیں حاصل ہونے والی آمدنی کہاں خرچ ہو رہی ہے انتظامیہ حساب کتاب دے، ہم سے مذید ٹیکس لینے کی بات نہ کرے، ہم آئینی حقوق سے قبل کسی قسم کا سروس چارج یا ٹیکس دینے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 827323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش