0
Thursday 14 Nov 2019 14:53
ذمہ داریوں سے غافل نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن پہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے بعد ہی لائن آف کنٹرول ختم ہو گی
فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن پہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعاً کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جب کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 103 دن ہو گئے، بھارتی افواج کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، کشمیر کے عوام کے مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے کے اثرات سے سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو آگاہ کیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں عندلیب عباس نے پاکستان کی نمائندگی گی، جہاں انہوں نے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جب بھی ہماری جانب کوئی فائر آیا، بھرپور جواب دیا گیا ہے، ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کو ساڑھے چار سو برس مسلمان استعمال کرتے رہے، ہندوستان میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد تمام مساجد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، ہم ہر فورم پر بابری مسجد کے معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں پہلے روز 12 ہزار یاتریوں نے دورہ کیا، معاہدے کے مطابق 5 ہزار یاتری آ کر یاترا کے بعد واپس جا سکتے ہیں، راہداری سے آنے والے بابا صاحب کے ہاں سلام کے بعد واپس لوٹ جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعاً کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جب کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بھی کچھ نہیں کر رہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370 کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے بعد ہی لائن آف کنٹرول ختم ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 827330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش