0
Thursday 14 Nov 2019 16:35

پاک فوج نے مونال ریسٹورنٹ والی زمین واپس مانگ لی

پاک فوج نے مونال ریسٹورنٹ والی زمین واپس مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈے اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر شاہد محمود نے بدھ کے روز پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں واقع مونال ریسٹورانٹ فوجی اراضی پر بنایا گیا ہے جب کہ فوجی حکام اب یہ زمین واپس چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بتایا ہے کہ پندرہ برس قبل سی ڈی اے کے علم میں نہیں تھا کہ جس زمین پر مونال ریسٹورانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے وہ پاک فوج کی ملکیت ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ دراصل مارگلہ نینشل پارک پر مشتمل 22 ہزار ایکڑ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت تھی،جب کہ مارگلہ نینشل پارک میں فوج کو ساڑھے پانچ ہزار زمین الاٹ کی گئی تھی۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کمیٹی کو یہ بتایا کہ یہ زمین پاک فوج کے لیے کب مختص کی گئی تھی،اس متعلق نہیں بتایا گیا۔ سی ڈی اے کے پاس اب 16،500 ایکڑ اراضی ہے۔ حکام کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ پاک فوج کو مختص کی گئی زمین نیشنل پارک کے بالکل وسط میں ہے اور اسی پر مونال ریسٹورانٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ مونال ریسٹورانٹ 2005ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ سی ڈی اے کی ملکیت تھی۔

ڈاکٹر شاہد محمود نے کمیٹی کو بتایا کہ مونال ریسٹورانٹ 10 سال کی مدت کے لیے لیز پر دیا گیا تھا۔ سی ڈے اے حکام نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ یہ جگہ اب خالی کر کے فوج کے حوالے کی جا رہی ہے۔ کمیٹی کی چئیرمین منزہ حسن نے یہ بھی دریافت کیا کہ مارگلہ نیشنل پارک میں ایک ریسٹورنٹ کو زمین کیسے الاٹ کی گئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے بتایا کہ اُس وقت سی ڈی اے بوڑد نے ریسٹورنٹ کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔ بورڈ کے فیصلے سے متعلق کمیٹی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے کئی افسران سے انکوائری کی گئی تاہم کسی میں بھی کامیابی نہ ملی۔ کمیٹی کی چئیرمین نے سی ڈی اے سے محفوظ اراضی پر ریسٹورنٹ تعمیر کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے جوائنٹ سکریٹری سلیمان وڑائچ نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ریاستی اراضی کی حد بندی پر الجھن کی وجہ سے حکومت ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کو نافذ کرنے سے قاصر ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 1960ء میں آخری بار مارگلہ نیشنل پارک نقشہ سازی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 827382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش