0
Thursday 14 Nov 2019 17:53

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبر پختونخوا کے ان علاقوں میں ایک ماہ کے دوران چھٹی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب