0
Thursday 14 Nov 2019 18:02

باچا خان ایئر پورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

باچا خان ایئر پورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ باچا خان ایئر پورٹ پر شیمپو میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے باچا خان ایئر پورٹ پر شیمپو میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے این ایف کے مطابق ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان کے سامان سے مجموعی طور پر 804 گرام منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے شیمپو کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی۔

اینٹی نارکوٹس فورس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان چچا بھتیجا ہیں اور قومی ائیر لائن کی پرواز سے دوحا جا رہے تھے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 827401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش