QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

14 Nov 2019 18:20

صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے، قیدیوں اور جیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کا اختیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے قیدیوں اور جیل سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے وفاق کے اختیارات کو چیلنج کر دیا ہے کہ نیب کیس میں گرفتار ملزمان کو بی کلاس سے کیوں محروم کیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے، قیدیوں اور جیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کا اختیار ہے۔ سندھ حکومت نے کہا کہ قیدیوں کو بی کلاس سے محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر صوبوں کے اختیارات کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 827404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827404/سندھ-حکومت-نے-صدارتی-آرڈیننس-کے-خلاف-سپریم-کورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org