QR CodeQR Code

ملکی معاملات میں امریکی مداخلت اور مسائل کے حل کیلئے "گو امریکہ گو" تحریک کی کامیابی ناگزیر ہے، لیاقت بلوچ

4 Jul 2011 07:55

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دینی قوتیں مضبو ط اور سیکولر قوتیں دم توڑ رہی ہیں، عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور بابرکت اسلامی انقلاب اس دھرتی کا انشاءاللہ مقدر بنے گا


کراچی:اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی رب کی بندگی اور نبی اکرم ص کی پیروی کیلئے وقت کے فرعون امریکہ کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے۔ ملکی معاملات میں امریکی مداخلت اور مسائل کے حل کیلئے امریکی کے غلام حکمرانو ں سے نجات کیلئے "گو امریکہ گو" تحریک کی کامیابی ناگزیر ہے۔ دین و ملت کی بقاء کیلئے قوم رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک کوثر ٹاؤن میں جماعت اسلامی ملیر کے زیراہتمام ہفت روزہ فہم قرآن و سنت کے اختتامی پروگرام سے خصوصی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، نائب امیر نصراللہ شجیع، امیر ضلع شرقی اسامہ رضی، عبدالوہاب، مقامی امیر وسیم مرزا، مدرس عطاءاللہ کے علاوہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا قرآن سے تعلق کو مضبوط بنانے اور اسکے مطالبہ کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، قرآن کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر قتل و غارت گری، مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے قوم چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔ موجودہ حالات میں دینی قوتیں مضبوط اور سیکولر قوتیں دم توڑ رہی ہیں عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور بابرکت اسلامی انقلاب اس دھرتی کا انشاءاللہ مقدر بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا امریکہ اور اسلام کے مابین کشمکش میں امت محمدی مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کرے، اسلام دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار دینی قوتوں کا ساتھ دیں۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ہی انشاءاللہ اقتدار میں آ کر عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی۔ ممتاز عالم دین مولانا عطاءاللہ نے اپنے خطاب میں کہا کلمہ کی بنیاد پر حاصل کی گی ریاست میں قرآن و سنت کا نفاذ ہی مسائل کا بہترین حل ہے۔


خبر کا کوڈ: 82741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82741/ملکی-معاملات-میں-امریکی-مداخلت-اور-مسائل-کے-حل-کیلئے-گو-امریکہ-تحریک-کی-کامیابی-ناگزیر-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org