QR CodeQR Code

منہاج القرآن کی قیادت پر جھوٹے نیب مقدمات کی افواہیں پھیلانے والا گروہ کردارکشی کی مہم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، یاسر ارشاد دیوان

14 Nov 2019 19:25

ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادگان پر مقدمات کی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقاء پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کے دعویداروں پر آج خود پاکستان کی زمین تنگ ہوچکی ہے، خاندان شریفیہ کے دور اقتدار میں بنائے گئے جھوٹے مقدمات پر متعلقہ اداروں نے کلین چٹ جاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی صدر یاسرارشاد دیوان، راو عارف رضوی، میجراقبال چغتائی، مخدوم شہباز شاہ، احسان سعیدی، سجاد نقشبندی، احمد قریشی، خالد محمود، چوہدری اکرم گجر نمبردار، راو عظمت علی اور دیگر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادگان اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے خلاف نیب مقدمات کی جھوٹی اور بے بنیادخبروں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن کی مرکزی قیادت پر جھوٹے نیب مقدمات کی افواہیں پھیلانے والا گروہ کردارکشی کی مذموم سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ منہاج القرآن کی قیات پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کے دعوے کرنے والے شریف برادران پر آج خود پاکسان کی زمین تنگ ہوچکی ہے اور وہ بیرون ملک پناہ کیلئے دربدر مارے مارے پھر رہے ہیں۔

دنیا جانتی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاون کے انصاف اور قوم کو آئینی شعور دینے کیلئے 2014ء میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب دھرنا دیا جس کی وجہ سے اس وقت کے فاشسٹ حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری، ان کے صاحبزادگان اور دیگر مرکزی قائدین پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے، مگر اللہ کے فضل وکرم سے انہی ظالموں کے دور اقتدار میں متعلقہ اداروں نے اپنی تحقیقات کے بعد منہاج القرآن کی قیات کو کلین چٹ جاری کی، جس کا ثبوت میڈیا کو فراہم کر دیا گیا ہے، مگر اب پھر ایک سوچی سمجھی سازش کے زریعے شرپسند عناصر کی جانب سے نیب مقدمات کی جھوٹی خبریں جاری کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سلطنت شریفیہ کے تمام تر مظالم برداشت کئے ہیں مگر ہمارے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ ہماری قیادت کے کردار پر دشمن بھی انگلی نہیں اٹھاسکتے۔ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے، جس طرح پہلے کردارکشی کی مہم ناکام ہوئی اسی طرح اب بھی سازشی عناصر ناکام ونامراد ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 827417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827417/منہاج-القرآن-کی-قیادت-پر-جھوٹے-نیب-مقدمات-افواہیں-پھیلانے-والا-گروہ-کردارکشی-مہم-میں-کبھی-کامیاب-نہیں-ہوگا-یاسر-ارشاد-دیوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org