QR CodeQR Code

ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت حسینیت ہے، شریف الدین قذافی

14 Nov 2019 19:53

سنی تحریک ضلع لاہور کے صدر کا کہنا تھا کہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور احترام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ختم نبوت (ص) کا انکار کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں سے عشق مصطفیٰ (ص) ختم کرنے کی سازش کرنیوالے ان شاء اللہ ہمیشہ ناکام رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک لاہور کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سو دن گزر جانے کے باوجود کشمیری مسلمانوں، بچوں، خواتین کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے، ایل او سی پر بھارت کی جارحیت کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونا ہوگا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ظالم و جابر کیخلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف و حقوق دلانا حسینیت ہے، کشمیر کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہو کر ظالم و جابر انسانیت کے دشمن مودی سے نجات دلانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور احترام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ختم نبوت (ص) کا انکار کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں سے عشق مصطفیٰ (ص) ختم کرنے کی سازش کرنیوالے ان شاء اللہ ہمیشہ ناکام رہینگے، عاشق رسول (ص) اپنے آقا کی حرمت کے تحفظ کیلئے مر تو سکتا ہے، مگر ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتا۔ شریف الدین قذافی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ان شاء اللہ پاکستان تاقیامت تک رہیگا، پاکستان کے عوام اپنے ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے تن، من، دھن سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827422/ظالم-کی-مخالفت-اور-مظلوم-حمایت-حسینیت-ہے-شریف-الدین-قذافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org