QR CodeQR Code

مہنگائی اور معیشت کی ابتر صورتحال اللہ کا عذاب ہے، محمد حسین محنتی

14 Nov 2019 20:36

سیرت النبیؐ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ سودی نظام معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی اور کمر توڑ مہنگائی نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کرکے رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی ابتر صورتحال دین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اللہ کا عذاب ہے۔ غزالی ماڈل ہائی اسکول گھوٹکی میں سیرت النبیؐ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ نبیؐ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، عشق مصطفیٰ (ص) کا تقاضا ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی اور کمر توڑ مہنگائی نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کرکے رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد حسن کھوسہ امیر ضلع تشکیل احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی نائب امیر احمد خان اور مقامی امیر ریاض احمد گڈانی بھی جلسے میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 827431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827431/مہنگائی-اور-معیشت-کی-ابتر-صورتحال-اللہ-کا-عذاب-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org