QR CodeQR Code

مولانا کا پلان بی، عوام پریشان ہوگی تو حکومت حرکت میں آئیگی، مرتضیٰ وہاب

14 Nov 2019 20:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نے کہا کہ کراچی میں اگر 17 روپے کلو کا ٹماٹر مل رہا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگر 17 روپے کلو کا ٹماٹر مل رہا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ کراچی کے علاقے بغدادی میں چیسٹ پین یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت لنگڑی ہے، اس لیے لنگر خانہ بنا رہی ہے، عمران خان نے 50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان اپنے وعدہ کو وفا کریں۔ آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو ان کے اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی ضرورت ہے، عدالتیں ان کو انصاف فراہم کریں، ماضی میں ایسی نظیریں موجود ہیں، جہاں بنا ثبوت کے لوگوں کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا تھا۔ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی پر مرتضیٰ وہاب بولے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، لیکن عوام پریشان ہوگی تو حکومت حرکت میں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 827433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827433/مولانا-کا-پلان-بی-عوام-پریشان-ہوگی-حکومت-حرکت-میں-آئیگی-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org