0
Thursday 14 Nov 2019 20:48

کراچی میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے کیس میں اہم انکشافات

کراچی میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے کیس میں اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ دنوں عزیز آباد میں قتل ہونے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اکتوبر میں عزیز آباد کے علاقے میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے غلام پٹنی گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں، آصف چکلی کو قتل سے ایک روز قبل غلام پٹنی گروپ کی جانب سے بھتہ کی دھمکیاں ملی تھیں۔ غلام پٹنی اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جہاں سے وہ جرائم کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آصف چکلی پر حملے میں ملوث غلام پٹنی گروپ کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ پٹنی گروپ بھتہ نہ دینے پر اشتیاق گنجا سمیت دیگر بکیز کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش