0
Thursday 14 Nov 2019 21:17

شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کیساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا، سی سی پی او پشاور

شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کیساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھا، سی سی پی او پشاور
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او پشاور کریم خان نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی خان کے قتل  کیس کی مخلتف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھا جس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی خان کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ پشاور سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے دفتر جانے والے سی ڈی ڈی پشاور کے ڈی ایس پی غنی خان کو گاڑی میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے غنی خان موقع پر جاں بحق، جبکہ اس کا ڈرائیور، گارڈ اور ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں۔ سی سی پی او پشاور کریم خان کے مطابق کیس کی مخلتف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا جس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان، آئی جی پی سمیت اعلٰی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے