0
Thursday 14 Nov 2019 21:41

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، کارکردگی کو سراہا
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگ میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔
خبر کا کوڈ : 827439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے