0
Thursday 14 Nov 2019 21:47

نوشہرہ، عمرہ پر جانیوالی دو خواتین سے پیٹ میں چھپائی گئی منشیات برآمد

نوشہرہ، عمرہ پر جانیوالی دو خواتین سے پیٹ میں چھپائی گئی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، عمرہ کیلئے جانے والی دو خواتین کے پیٹ سے 1.2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جمشید خان ایس آئی تھانہ اکوڑہ نے اطلاع پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ کار نمبری 7533 LEJ کو روکا۔ کار میں موجود مشکوک خواتین کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں الٹراساونڈ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں خواتین نے کیپسولز میں ہیروئن نگلی ہے، تاکہ عمرہ کی آڑ میں بیرون ملک سمگل کی جا سکے۔ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ جسکا کل وزن 1.2 کلوگرام ہے۔ دونوں خواتین کے پاسپورٹ اور ٹکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ڈرائیور اور دونوں خواتین سمگلروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش