0
Thursday 14 Nov 2019 22:08

 حکومت انتقامی سیاست ختم کرکے جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کرے، سلیم الرحمن میو 

 حکومت انتقامی سیاست ختم کرکے جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کرے، سلیم الرحمن میو 
اسلام ٹائمز۔ آصف زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف ڈی پی او مظفرگڑھ کے ایماء پر جھوٹے مقدمہ کے اندراج، اس کے خاتمہ، آصف علی زرداری کو میاں نواز شریف کی طرح ذاتی ڈاکٹر تک رسائی اور علاج کے لیے کراچی منتقل نہ کرنے کے خلاف چوک ڈبل پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میو، ملک سعید اختر، مغیث شہزادہ بھٹو، نزیر کاٹھیا، ملک ظفر اقبال اعوان نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم الرحمن میو نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ ایک منتخب رکن اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے ساتھ جھوٹے مقدمے کا اندراج کرکے حکومتی انتقامی سیاست سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ پر بجلی چوری جیسے مقدمہ کی بھی مذمت اور مطالبہ کیا کہ حکومت انتقامی سیاست ختم کرکے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں، آصف علی زرداری، فریال تالپور اور سید خورشید شاہ سمیت تمام گرفتار رہنمائوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی پر جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، اس موقع پر دائود خان خلجی، زوالفقار علی، محمد اختر، جمیل بھٹی، ملک امجد حسین، عروش اعوان، حنیف رضا، محمد نواز خان، عرفان شاہ اور غلام عباس بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 827443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش