0
Thursday 14 Nov 2019 22:34

عالمی عدالت کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر تحقیقات کا حکم

عالمی عدالت کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت برائے جرائم (آئی سی سی) نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کیں اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، حالانکہ میانمار عالمی عدالت کا رکن نہیں لیکن چونکہ یہ جرائم بنگلادیش کی سرحد کے قریب پیش آئے ہیں اور بنگلادیش عالمی عدالت کا رکن ہے اس لیے عدالت کا دائرہ اختیار موجود ہے۔

عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے ایک معقول بنیاد موجود ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرتشدد کارروائیاں کی گئیں، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ لہذا عدالت بنگلادیش کی سرحد اور میانمار میں ہونے والے واقعات پر تحقیقات کا حکم دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے