0
Thursday 14 Nov 2019 22:42

فلسطینی مزید صدمے سہنے کیلئے تیار رہیں، نیتن یاہو کی دھمکی

فلسطینی مزید صدمے سہنے کیلئے تیار رہیں، نیتن یاہو کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے روکے جائیں، ورنہ مزید صدمے سہنے کے لیے تیار رہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اسرائیل پر حملے روکنے یا صدمے سہنے میں سے کسی ایک کو منتخب کرلیں۔ اگر جہاد اسلامی نے راکٹ حملے بند نہیں کیے تو تابڑ توبڑ حملے کریں گے۔ اسرائیل کسی رحم کے بغیر ان حملوں کا جواب دے گا۔ منگل کے روز صہیونی فوج نے غزہ میں جہاد اسلامی کے کمانڈر ابو العطا کے گھر پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ دیگر 5 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے، مجموعی طور پر 32 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے