QR CodeQR Code

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی مخدوم طارق شمسی سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 

14 Nov 2019 23:06

مخدوم طارق عباس شمسی نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا اور مجلس وحدت مسلمین کی وحدت اُمت کیلئے کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے، حضور اکرم کی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ انسانوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ دربار حضرت شاہ شمست تبریز کے معاون سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی الجعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، پیر علی حسین چشتی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اسد عباس نقوی نے مخدوم طارق شمسی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوت دی، اس موقع پر مخدوم طارق عباس شمسی نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی وحدت اُمت کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے، حضور اکرم کی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ انسانوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 827449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827449/ملتان-وزیراعلی-پنجاب-کے-فوکل-پرسن-اسد-نقوی-کی-مخدوم-طارق-شمسی-سے-ملاقات-وحدت-کانفرنس-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org