0
Friday 15 Nov 2019 16:24

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی مخدوم غوث عالمین گیلانی سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی مخدوم غوث عالمین گیلانی سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 
اسلام ٹائمز۔  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ دربار حضرت غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین مخدوم غوث العالمین گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، پیر علی حسین چشتی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اسد عباس نقوی نے مخدوم غوث العالمین گیلانی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوت دی، مخدوم غوث العالمین گیلانی نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات کی آمد کا مہینہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑی خوشی کا موقع ہے، آج کائنات میں خوشیوں کی دھوم ہے، آج دو نسلیں ہیں ایک درود والی ہے اور دوسری بارود والی ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم درود والے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 827455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش