QR CodeQR Code

ملک کے حالات دھرنوں کے متحمل نہیں، ثروت اعجاز قادری

14 Nov 2019 23:45

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دھرنوں کے متحمل نہیں، ملک معاشی ابتری کا شکار ہے، اپوزیشن اور حکومت معاشی استحکام اور ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کریں، کنٹرول لائن پر بھارتی دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جارحانہ رویہ استعمال کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں ٹماٹر 300 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے غریب کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، وعدے دعوئے اور مسائل کے حل کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی پالیسیوں کو عوام دوست بناتے ہوئے عوام کو جمہوری حقوق مہیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو مایوسیاں جنم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 827457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827457/ملک-کے-حالات-دھرنوں-متحمل-نہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org