QR CodeQR Code

داعش عراق و شام سے اپنے اڈے افغانستان میں منتقل کر رہی ہے، جواد ظریف

15 Nov 2019 01:03

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر چین، پاکستان، روس اور بھارت کیساتھ رابطے میں ہیں جبکہ یہ مسئلہ ہم سب ہمسایہ ممالک کے ایکدوسرے کیساتھ مل بیٹھنے کا تقاضا کرتا ہے تاہم امریکہ ہماری مدد کو کبھی نہیں آئے گا لہذا ہمیں خود اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات عمل میں لانے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کسی ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش خصوصا پاکستان، بھارت، روس اور چین کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ ان تمام ممالک کو چاہئے کہ اس دہشتگرد گروہ کیساتھ ملکر مقابلہ کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ داعش کی واپسی ایران، پاکستان اور بھارت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ یہ دہشتگرد گروہ عراق اور شام سے اپنے اڈے اب افغانستان میں منتقل کر رہا ہے تاہم افغانستان میں ایسے علاقے بھی موجود ہیں جو ہم سب کیلئے پریشانی کا باعث ہیں کیونکہ داعش کسی ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ تمامتر خطے کیلئے ایک خطرہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان میں موجود داعشی گروپس کیطرف سے تاجکستان اور آرمینیا میں انجام دی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والے یہ واقعات تشویشناک ہیں جبکہ داعش کیطرف سے اپنے اڈوں کی منتقلی اور اسکی وجہ سے پیش آنے والے نئے خطرات کے حوالے سے ہم اپنے دوستوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر چین، پاکستان، روس اور بھارت کیساتھ رابطے میں ہیں جبکہ یہ مسئلہ ہم سب ہمسایہ ممالک کے ایکدوسرے کیساتھ مل بیٹھنے کا تقاضا کرتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے داعش کیخلاف امریکہ کی خودساختہ جنگ کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہماری مدد کو کبھی نہیں آئے گا لہذا ہمیں خود اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات عمل میں لانے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 827469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827469/داعش-عراق-شام-سے-اپنے-اڈے-افغانستان-میں-منتقل-کر-رہی-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org