0
Friday 15 Nov 2019 10:54

امریکہ، ہائی سکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم جاں بحق چار زخمی

امریکہ، ہائی سکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم جاں بحق چار زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتاکیلریٹا کے ہائی سکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم جاں بحق چار زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ،ہے جس نے خود کو گولی مارکر زخمی کرلیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ ہائی اسکول اور اردگرد کے تعلیمی اداروں کو بند کرا دیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے اور اپنے گھروں کو لاک کرکے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے چھ طلبہ کو زخمی حالت میں پایا اور انہیں ہنری میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک سولہ سالہ طالبہ اور ایک طالب علم جانبر نہ ہوسکا۔ دیگر زیر علاج زخمیوں میں دو طالبات اور دو طالب علم شامل ہیں۔

ساؤگس نامی ہائی اسکول لاس اینجلس سے لگ بھگ چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں 2440 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ مقامی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں جائے وقوعہ سے چھ زخمیوں کے علاوہ ایک خالی گن بھی ملی ہے۔ مشتبہ حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسی اسکول میں زیر تعلیم تھا اور اسکا گھر بھی اسی علاقے میں ہے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے اور سرچ وارنٹس کے انتظار میں ہے جونہی سرچ وارنٹ مل جائیگا تو گھر کی تلاشی لیکر واقعہ سے متعلقہ ثبوت تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 827482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے