0
Friday 15 Nov 2019 11:54

مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے ’’پلان بی‘‘ کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری عرفان علی نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت پورے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت پنجاب سندھ روڈ، رحیم یار خان، انڈس ہائی وے سمیت دیگر بڑی سڑکیں بند کرنے کی کال دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 15 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور بند کی گئی سڑکوں کو کھلوایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 827487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش