0
Friday 15 Nov 2019 12:10

لاہور، اقوام متحدہ کے اداروں کے وفد کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

لاہور، اقوام متحدہ کے اداروں کے وفد کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے مختلف ادارہ جات کے سینئر نمائندوں نے لاہور  میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف، یونیسکو، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یو این وومن، ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی، انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ،  فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، یو این ڈی پی اور یو این ایف پی اے کے 14 افسران شامل تھے۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفد کو سیف اینڈ سمارٹ سٹی پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے جدید پولیسنگ کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سیف سٹی منصوبے کو گیم چینجر قرار دیا۔

اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے۔ اتھارٹی پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے اور پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ امن و امان کے قیام اور سکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے سیف سٹی منصوبہ ناگزیر ہے۔ منصوبے سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 827490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش