0
Friday 15 Nov 2019 12:23

لاہور، علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او کے مرکزی صدر سے ملاقات

لاہور، علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او کے مرکزی صدر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ہونیوالی وحدت کانفرنس میں شرکتوں کے حوالے سے دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سے مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ قاسم شمسی نے علامہ عبدالخالق اسدی کو کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، وحدت ملت اور ملی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھاکہ ’’وحدت کانفرنس‘‘ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تمام مسالک کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے تمام باسیوں میں وحدت کو فروغ انتہائی ضروری ہے، جس کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں شعور کی بیداری میں آئی ایس او کے کردار کے معترف ہیں، آئی ایس او نے علماء کی سرپرستی میں اپنا کامیاب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش