0
Friday 15 Nov 2019 13:47

انٹرنیشنل ڈراک ویب کے سرغنہ کا زیادتی کے بعد بچے سپلائی کرنے کا انکشاف

انٹرنیشنل ڈراک ویب کے سرغنہ کا زیادتی کے بعد بچے سپلائی کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم کالا کو گرفتار کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے جرائم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں تھانہ روات پولیس نے سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو برآمد کر لیا جو انڈے بیچ کر روزی کماتا تھا۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی قیمتی گاڑی بھی بر آمد کرلی ہے۔ سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سہیل ایاز نے بچے کو اغوا کیا، آئس پلا کر بدفعلی کی اور اسے 2 ماہ تک اپنے پاس رکھا، پھر اسے اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا، جس نے بھی مغوی عدیل سے زیادتی کی۔ سی پی او کے مطابق پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے لئے سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ منشیات بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 827502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش