0
Friday 15 Nov 2019 14:56

امریکہ کیطرف سے شامی تیل کی لوٹ کھسوٹ کا مقصد شامی مخالفین کو رقوم پہنچانا ہے، روسی وزارت دفاع

امریکہ کیطرف سے شامی تیل کی لوٹ کھسوٹ کا مقصد شامی مخالفین کو رقوم پہنچانا ہے، روسی وزارت دفاع
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے "ڈیفنس کنٹرول سنٹر" کے سربراہ جنرل میخائیل میزینتیسوف نے کہا ہے کہ امریکہ کیطرف سے شامی تیل کی لوٹ کھسوٹ کا مقصد شام مخالف دہشتگردوں کو رقوم کی ترسیل ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق روسی جنرل میخائیل میزینتسوف نے ٹرمپ حکومت کیطرف سے شامی تیل کی لوٹ کھسوٹ کا مقصد شامی صدر بشار الاسد کی حکومت مخالف گروہوں کو رقوم فراہم کرنا قرار دیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی ڈیفنس کنٹرول سنٹر کے سربراہ جنرل میخائیل میزینتیسوف نے روس-شام تفاہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت تیل کی حفاظت کے بہانے سے شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہے۔ روسی جنرل کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی فوجیوں کو شامی تیل کی حفاظت کے بہانے سے دریائے فرات کے مشرق میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ان کا اصلی کام شامی مخالفین کو رقوم پہنچانے کی خاطر شامی تیل چوری کرنا ہے جبکہ اس امریکی لوٹ کھسوٹ نے شامی عوام کو انکی قومی ثروت سے محروم کر کے شامی معیشت کے معمول پر آنے میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کچھ امریکی فوجیوں کو تیل سے بھرپور شامی شمال مشرقی علاقوں جہاں سے شام کا %90 تیل حاصل ہوتا ہے، میں تیل کی حفاظت کی خاطر تعینات کر دیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ شام سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان بھی کر چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 827516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش