0
Friday 15 Nov 2019 15:00

حکومتی شرائط کے خلاف دائر درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا

حکومتی شرائط کے خلاف دائر درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے حکومتی شرائط کے خلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز جمعرات کو درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس کو سماعت کے لیے آج ہی مقرر کیا جائے جسے عدالت عالیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا اور سماعت جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے  ایک روز کی مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت اگلے روز تک ملتوی کردی تھی۔ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر درخواست پر سماعت کا آغاز کیا جس دوران نیب اور وفاقی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا گیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے لیے کارروائی کو ملتوی کردیا اور کہا کہ حکومت اور نیب کے جواب کا جائزہ لے کر سماعت ساڑھے تین بجے سہ پہر شروع کی جائے گی۔ گزشتہ روز دوران سماعت درخواست گزار شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہیں جن کی سہولت پاکستان میں میسر نہیں، سرکاری میڈیکل بورڈ نے بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا۔ وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مشروط اجازت دی۔
خبر کا کوڈ : 827522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش