0
Friday 15 Nov 2019 16:18

حقوق نہ ملنے کی صورت میں نوجوانوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، شیخ جواد حافظی

حقوق نہ ملنے کی صورت میں نوجوانوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، شیخ جواد حافظی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو کے خطیب شیخ جواد حافظی نے کہا ہے کہ جنگی صورت حال اور کشمیر میں جاری مودی کی دہشتگردی کے باوجود سکھوں کی سہولت کیلئے کرتاپور کوریڈور کھل سکتا ہے تو گلگت بلتستان کے مسلمان منقسم خاندانوں کی سہولت، سیاحت اور تجارت کیلئے سکردو کرگل روڈ کیوں نہیں کھل سکتا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شرافت کو آج تک کمزوری سمجھا جا رہا ہے، جی بی کو قانون کے مطابق سیٹ اپ دیا جائے، کیونکہ نوجوان نسل بیدار ہو چُکی ہے، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے اور ہم نے ہمیشہ قربانی دی، جوانوں کو سنبھال رکھا ہے۔حقوق نہ ملنے کی صورت میں نوجوانوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جی بی کو سرکاری سطح پر اپنے پولٹیکل میپ میں شامل کر دیا، لوک سبھا میں گلگت بلتستان کیلئے سیٹ مختص کر کے کالے کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے، لیکن ہم لعنت بیجتے ہیں، ہماری منزل پاکستان ہے، ہمیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق حقوق ملنا چاہئے ورنہ معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ اُنہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو انتظامیہ کی سازش قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 827530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش